ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : تعلقہ ہاسپٹل سمیت سرکاری دفاتر پر لوک آیوکتہ کا چھاپہ

بیلتنگڈی : تعلقہ ہاسپٹل سمیت سرکاری دفاتر پر لوک آیوکتہ کا چھاپہ

Tue, 07 Jun 2022 13:07:45    S.O. News Service

بیلتنگڈی، 7؍ جون (ایس او نیوز) منگلورو لوک آیوکتہ کے افسران نے بیلتنگڈی تعلقہ ہاسپٹل ، چائلڈ ڈیولپمنٹ آفیسر کے دفتر ، تعلقہ آفس اور شیشو مندر میں چھاپہ مارا اور وہاں کے حالات کا معائنہ کیا۔
    
تعلقہ ہاسپٹل میں چھاپہ کے دوران وہاں کی بے ضابطگی ، گندگی اور ڈاکٹروں کے وقت پر حاضر نہ رہنے کی صورت حال دیکھ کر ٹی ایچ او کلامدھو اور دیگر ڈاکٹروں کو آڑے ہاتھوں لیا گیا ۔ اس کے علاوہ وہاں کے نظام کو فوری طور پر ٹھیک کرنے کے لئے سخت تنبیہ کی گئی۔
    
اس کے علاوہ عوام کی طرف سے ملنے والی شکایت کے پس منظر میں چائلڈ ڈیولپمنٹ آفیسر کے دفتر  پہنچ کر لوک آیوکتہ کے افسران نے وہاں کے حالات کا جائزہ لیا ۔ دستاویزات کا معائنہ کرنے کے بعد ضروری کارروائی کرنے کی بات کہی۔ 
    
چرچ روڈ پر واقع شیشو مندر کا معائنہ کرنے کے بعد تعلقہ آفس پہنچ کر تمام افسران اور اہلکاروں کے ساتھ  گفتگو کی اور قانون کے مطابق تمام سرگرمیاں مستعدی سے انجام دینے کی ہدایت کی۔ 
    
چھاپہ مارنے والی ٹیم میں لوک آیوکتہ ایس پی کمارا سوامی ، ڈی وائی ایس پی کلاوتی ، ڈی وائی ایس پی چیلوا راج ، انسپکٹر امان اللہ اور دیگر عملہ شامل تھا۔ 


Share: